ناصر کنعانی نے جمعہ کے روز افغانستان میں مسلسل دہشتگردانہ حملوں پر اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی حکومت انتہا پسندی، تشدد اور دہشتگردی کی لعنت سے مقابلے کرنے میں افغانستان کی حکومت اور مظلوم عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔
ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس دہشتگردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu