تہران۔ ارنا- تیل کے وسائل سے بھر پور ایرانی جنوب علاقوں کی نیشنل آئل کمپنی کے سی ای او نے کہا ہے کہ رواں شمسی سال کے اختتام پر اس کمپنی میں تیل کی پیداواری  صلاحیت 3 ملین بیرل تک پہنچ جائے گی اورہونے والے منصوبوں سے پانج سال کے دوران، یہ 28۔3 ملین بیرل تک بڑھ جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار "علیرضا دانشی" نے آج بروز جمعہ کو محکمہ تیل کے منصوبوں کے نفاذ کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے تیرہویں حکومت کیجانب سے تیل کی پیداوار میں اضافے پر زور پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تیل کے وسائل سے بھر پور جنوبی علاقوں کے فنی شعبے میں منظم اور مضبوط منصوبوں سے، تیل کی پیداواری صلاحیت پابندیوں سے پہلے کی سطح تک پہنچ چکی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu