تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے قطری ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

حسین امیرعبداللہیان نے جمعرات کے روز شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتگو کی۔
فریقین نے پابندیوں کے خاتمے کے لیے جوہری مذاکرات میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لینے کے علاوہ، دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu