تائیوان سے محبت رکھنے والے لوگوں کے ایک گروپ نے منگل کی رات گرینڈ حیات ' Grand Hyatt 'ہوٹل(نینسی پلوسی کی ممکنہ رہائش گاہ) کے سامنے جمع ہو کر امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے اس جزیرے کے دورے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہروں کے ایک گروپ نے گلوبل ٹائمز کو بتایا کہ مظاہرین شہر کی سڑکوں پر احتجاج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
پلوسی کا دورہ تائیوان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی میں بہت اضافہ ہوا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک سوال کہ نینسی پلوسی کے دورے تائیوان کی صورت میں بیجنگ کیا اقدامات کرے گا؟، کے جواب میں کہا کہ امریکہ چین کی خودمختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی قیمت کو ادا کرے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu