یہ بات ناصر کنعانی نے آج بروز منگل امریکی عہدیدار پلوسی کے دورے تائیوان کے حوالے سے صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ممالک کی سالمیت کا احترام کرنا اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے۔ اور اس چارٹر کا آرٹیکل 2 اراکین کو دوسری ریاستوں کی علاقائی سالمیت اور سیاسی آزادی کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی رویے کے خلاف خبردار کرتا ہے ۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ممالک کی علاقائی سالمیت کے احترام کو اپنی خارجہ پالیسی کے اصولوں میں سے ایک سمجھتا ہے اور اس فریم ورک میں چین کی 'ون چائنا پالیسی' کی حمایت بھی شامل ہے۔
کنعانی نے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور اس ملک کی علاقائی سالمیت کو پامال کرنے میں امریکی حکومت کے حکام کے حالیہ اشتعال انگیز رویے کو دنیا کے مختلف خطوں اور ممالک میں امریکی مداخلتوں کی ایک مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدامات کا نتیجہ عدم استحکام اور تنازعات کو ہوا دینے کے سوا کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یکطرفہ پن اور بین الاقوامی قوانین اور ذمہ داریوں کی خلاف ورزی امریکی خارجہ پالیسی کی عادی بن چکا ہے اور اس ملک کا جوہری معاہدے سمیت کثیرالجہتی معاہدوں سے دستبرداری اور ایرانی قوم کے خلاف عائد شدہ غیر انسانی اور غیر قانونی پابندیاں اس بات کا واضح ثبوت ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu