ارنا رپورٹ کے مطابق، ورلڈ یوتھ فری اسٹائل کشتی چیمپئن شپ مقابلوں کا 29 سے 30 جولائی تک اٹلی کے شہر روم میں انعقاد کیا گیا۔
ان مقابلوں میں ایران سے "ابراہیم الہی" نے 60 کلوگرام کی کیٹگیری میں ایک طلائی تمغہ جیت لیا؛ اس کے علاوہ "محمد رضا اسدی" اور "رضا سلیمانیان" نے بالترتیب 51 اور 80 کلوگرام کی کیٹگیریز میں دو چاندی کے تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔ نیز دیگر ایرانی پہلوانوں "عرشیا حدادی" اور "عرفان علیزادہ" نے بالترتیب 48 اور 92 کلوگرام کی کیٹگیریز میں 2 کانسی کے تمغے جیت لیے۔
ان مقابلوں کی ٹیمی سیکشن کی درجہ بندی میں امریکہ نے 190 پوانٹس سے پہلی پوزیشن، بھارت نے 126 پوانٹس سے دوسری، آذربائیجان نے 122 پوانٹس سے تیسری اور ایران نے 117 پوانٹس سے چوتھی پوزیشن جیت لی۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu