یہ بات ناصر کنعانی نے جمعرات کے روز ٹوئیٹر پر اپنے ذاتی اکاونٹ میں کہی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صہیونی فوج کے بلڈوزروں کے ذریعے فلسطینیوں کے 4 رہائشی مکانات کی تباہی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کی بربریت اس نسل پرست حکومت کی ناگزیر تقدیر کو نہیں بدل سکتی۔
ناصر کنعانی نے صہیونی فوج کے ذریعے فلسطینیوں کے 4 رہائشی مکانات کی تباہی صہیونی کی روزمرہ کاروائیاں بشمول تباہی، فائرنگ، قتل و غارت، تشدد، جبر، بچوں کو گرفتار کرنا، زرعی زمین کو تباہ کرنا، درختوں کو کاٹنا کی ایک مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ یقیناً اس بربریت کا تسلسل، جو امریکہ کی غیر مشروط حمایت کی وجہ سے ہے، صیہونی نسل پرست حکومت کی ناگزیر تقدیر کو تبدیل نہیں کرے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu