ارنا رپورٹ کے مطابق، ایشیت یوتھ پارولفٹنگ مقابلوں کا ازبکستان میں انعقاد کیا جا رہا ہے۔
آج بروز ہفتہ کو 89 کلوگرام کی کیٹگیری کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں دو ایرانی ویٹ لفٹرز "علیرضا معینی سدہ" اور "علی کشتکار" نے حصہ لیا۔
علیرضا معینی سدہ نے مجموعی طور پر 345 کلوگرام کا وزن کواٹھاکر پہلی پوزیشن اپنی نام کرلی اور دیگر ایرانی ویٹ لفٹر علی کشتکار نے بھی مجموعی طور پر 335 کلوگرام کا وزن کو اٹھا کر تیسری پوزیشن کا حصول کیا۔
واضح رہے کہ میعنی سدہ نے پہلے مرحلے میں 151 کلوگرام کا وزن کو اٹھانے میں کامیابی حاصل کی اور پھر دوسرے مرحلے میں 157 کلوگرام کا وزن کو اٹھالیا اور تیسرے مرحلے میں 166 کلوگرام کا وزن کو اٹھاکر کے اس کیٹگیری کے ریکارڈ کو ایک کلوگرام توڑ دیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu