تہران، ارنا- تہران میں واقع ایک فارمیسی نے عوام کی اجتماعی امداد سے غریب بیماروں کیلئے مفت ادویات تیارکرنے کی نئی حکمت عملی اپنائی ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، گزشتہ سالوں کے دوران، ایران میں "دیوار مہربانی" کے نام سے متعدد تصاویر میڈیا اور سوشل نیٹ ورکس میں شائع کی گئی ہیں۔

دیوار مہربانی ان دیواروں کو کہا جاتا ہے جن پر عوام، ضرورت مند اور غریب افراد کیلئے ضروری مصنوعات بشمول کپڑے اور اشیائے خورد و نوش قرار دیتے تھے تا کہ غریب افراد ان سے فائدہ اٹھا سکیں۔

جیسا کہ کہا گیا یہ مصنوعات کپڑے اور اشیائے خورد و نوش پر مشتمل تھے لیکن اب ایک مختلف دیوار مہربانی کی تصویر سوشل میڈیا میں وائرال ہوگئی ہے۔

مذکورہ دیوار دارالحکومت تہران کی پیروزی سڑک میں واقع ایک فارمیسی میں بنایا گیا ہے۔

اس فارمیسی میں اچھے لوگ بغیر کسی ادویات کے خرید کے کچھ رقم ادا کرکے ان کے بلوں کو دیوار پر چسپاں کرتے ہیں۔

اس طرح وہ غریب لوگ جو اپنی ادویات کی خریدنے کے پیسے کو نہیں دے سکتے ہیں، اپنی ادویات کی فراہمی کے بعد ان کی قیمت کے برابر چسپاں کردینے والے بلوں کا استعمال کرتے ہیں اور اس طرح وہ مفت ادویات تیار کرسکتے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu