تہران، ارنا - تہران کے دورے پر آئے ہوئے پاکستانی وزیر توانائی 'خرم دستگیر خان' نے آج بروز بدھ مپنا انڈسٹریل کمپلیکس کا دورہ کیا۔

پاکستان کے وزیر توانائی نے آج بروز بدھ  تہران میں تعینات پاکستان کے سفیر ہمراہ مپنا انڈسٹریل کمپلیکس مین حاضر ہوکر اس تنظیم کی سرگرمیوں اور صلاحیتوں کو قریب سے مشاہدہ کیا۔

مپنا کمپنی کے اعلیٰ مینیجرز نے پاکستان کے وزیر توانائی "خرم دستگیر خان" کو نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ کچھ مصنوعات متعارف کر کے تھرمل پاور پلانٹس کی تعمیر کے لیے مپنا کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تیل، پیٹرو کیمیکل اور ریلوے کے شعبوں میں سرگرمیوں کے حوالے سے ایک رپورٹ پیش کی۔

مپنا کے سی ای او عباس علی آبادی نے ایران اور پاکستان کے درمیان بھائی چارے اور دوستی کا حوالہ دیتے ہوئے بجلی کی صنعت کے نئے یونٹس کی تعمیر، موجودہ یونٹس کی مرمت اور بحالی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں پاور پلانٹس کو اپ گریڈ کرنے میں پاکستان کی بجلی صنعت کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا۔

پاکستان کے وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے بھی کہا کہ وہ آج کے دورے سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور یہ دورہ یقینی طور پر دونوں ممالک کے لیے بہت سے دروازے کھولے گا۔

قابل ذکر ہے کہ خرم دستگیر خان توانائی کے شعبے میں ایران کیساتھ دوطرفہ تعاون کے فروغ کے مقصد سے اتوار تہران پہنچے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu