پاکستان کی وزارت توانائی کے شعبہ تعلقات عامہ نے پیر کے روز اعلان کیا کہ پاکستانی وزیر توانائی "خرم دستگیر خان" نے تہران میں ایران کے وزیر توانائی "علی اکبر محرابیان" کے ساتھ ملاقات کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات ایران اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعاون کی توسیع بالخصوص دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے ایک نئے باب کے آغاز کی راہ کو ہموار کرے گی۔
پاکستانی وزارت توانائی نے خرم دستگیر خان کے حوالے سے کہا کہ تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات کی ترقی کا راستہ ہموار ہو گیا ہے اور فریقین نے گوادر کی بندرگاہ سمیت صوبہ بلوچستان کو درکار بجلی کی فراہمی کا جائزہ لیا ہے۔
پاکستانی وزیر توانائی نے توانائی کے شعبے میں ایران کے تعمیری تعاون کی تعریف کرتے ہوئے اپنے ہم منصب کے ساتھ قلیل مدتی اور طویل مدتی توانائی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
خرم دستگیر خان نے ایرانی تعمیری تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور گوادر کی بندرگاہ کو جلد خوشخبری دیں گے
قابل ذکر ہے کہ خرم دستگیر خان توانائی کے شعبے میں ایران کیساتھ دوطرفہ تعاون کے فروغ کے مقصد سے کل بروز اتوار تہران پہنچے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu