تہران، ارنا - ایران اور عمان کے مشترکہ چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے کہا ہے کہ عمان کے ساتھ تجارت میں اضافے کے رجحان کو دیکھتے ہوئے یہ پیشین گوئی کی گئی ہے کہ رواں سال کے آخر تک برآمدات کی شرح ایک ارب اور 200 ملین ڈالر اور تجارت کی شرح 2 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

یہ بات محسن ضرابی نے بدھ کے روز ایران اور عمان کے مشترکہ چیمبر آف کامرس کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال(1400) دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم ایک ارب 336 ملین ڈالر تک پہنچ گیا، جس میں 1399 کے مقابلے میں 57 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں عمان کو ایران کی برآمدات 28 فیصد اضافے کے ساتھ 283 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، درآمدات کی شرح 187 فیصد اضافے کے ساتھ 128 ملین ڈالر تک اور دونوں ممالک کی تجارت 145 فیصد اضافے کے ساتھ 331 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu