ہمارے ملک کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی جانب سے آج کی صبح ترکمانستان کے صدر "سردار بردی محمد اف" کیلیے باضابطہ استقبالیہ تقریب سعد آباد محل میں منعقد ہوئی۔
ترکمانستان کے صدر گزشتہ روز ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں دورہ ایران پہنچ گئے جہاں ایرانی وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی "رستم قاسمی" نے ان کا استقبال کیا۔
بردی محمد اف کے تہران کے دو روزہ دورے کے منصوبوں میں دو طرفہ خصوصی اور عوامی ملاقاتیں، بین الحکومتی دستاویزات پر دستخط کرنا اور پریس کانفرنس شامل ہیں۔
یہ "سردار بردی محمد اف" کا صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا سرکاری دورہ تہران ہے؛ انہوں نے اس سے پہلے 9 جنوری 2022 کو ترکمانستان کے صدر کے خصوصی ایلچی کی حیثیت سے ایران کا دورہ کیا تھا۔
آیت اللہ رئیسی نے گزشتہ سال ایک اعلیٰ سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کی قیادت میں اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 15ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اشک آباد کا سفر کیا تھا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu