تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے اپنے ایک پیغام میں ایران کی عظیم قوم اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کو کورونا سے اموات کی تعداد صفر تک پہنچنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا  ہےکہ یہ کامیابی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود اندرونی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنے سے حاصل کی گئی ہے۔

یہ بات سید ابراہیم رئیسی نے جمعرات کے روز اپنے ایک پیغام میں کہی۔

 انہوں نے کورونا کے آغاز سے دو سال گزرنے کے بعد آج عظیم اورذہین لوگوں کے تعاون، ذہین افراد اور ماہرین صحت کی کاوشوں کی بدولت، ہم آج دیکھ رہے ہیں کہ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد کو صفر تک پہنچ گئی ہے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ یہ عظیم کامیابی ایسے حالات میں حاصل ہوئی ہے جب ہمارے ملک کو انسانی حقوق کی دعویدار بعض طاقتوں کی جانب سے بہت سی جابرانہ پابندیوں کا سامنا تھا ہے اور یہاں تک کہ ملک کو اس بیماری کے علاج کے لیے ضروری ادویات اور طبی سہولیات کی درآمدات میں کئی جابرانہ پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ ملکی طاقت اور صلاحیت پر انحصار کرنے، طبی عملے کی دن رات کوششوں اور عوامی ویکسینیشن کی بدولت ملک نے اس شعبے میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور عالمی ادارہ صحت اور بین الاقوامی تنظیموں کے مطابق ایران کورونا کے علاج اور روک تھام میں دنیا کے ٹاپ ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@