تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ افریقہ ایران کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم محور ہے اور ہمارے ملک افریقی ریاستوں کے لئے قابل اعتماد پارٹنر ہے۔

یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے منگل کے روز اپنے سینیگالی ہم منصب مکی سال کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے سینیگال کے عوام اور افریقی عوام کو افریقی قومی دن کی مبارکباد دی۔
صدر رئیسی نے افریقی رہنماؤں اور ان تمام ہیروز کو بھی یاد کیا جنہوں نے مشکلات کو برداشت کرنے کے باوجود افریقہ میں آزادی کی مشعل کو روشن رکھا۔
انہوں نے امریکی عائد پابندیوں کے خلاف افریقی یونین کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام افریقی ممالک کے لیے ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے۔
صدر مملکت نے ایران کی اعلیٰ سطحی تکنیکی اور انجینئرنگ صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ تہران-ڈاکار تعلقات اچھے ہیں لیکن وہ ابھی قابل قبول سطح پر نہیں ہیں اور انہیں اطمینان بخش سطح تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔
مکی سال نے کہا کہ وہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کو نیک تمنائیں پیش کریں اور صدر رئیسی کو افریقہ کے قومی دن کی مبارکباد اور افریقہ پر اسلامی جمہوریہ ایران کی خصوصی توجہ پر سراہا۔
سینیگال کے صدر نے ایران کے ساتھ اپنے ملک کے دوطرفہ تعلقات کے طویل ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم صدر رئیسی کے ساتھ اس بات پر متفق ہیں کہ دوطرفہ تعلقات کی موجودہ سطح تسلی بخش حد سے نیچے ہے اور ڈاکار نے اسے مزید بلند کرنے کے لیے کسی بھی تعاون کے لیے تیار رہنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے اپنے ملک اور بعض ایرانی کمپنیوں کے درمیان بہترین تعاون پر تبصرہ کرتے ہو‏ئے کہا کہ ہم دو مرتبہ ایران کا دورہ کر چکے ہیں اور مختلف شعبوں میں ایران میں ہونے والی پیش رفت کو ذاتی طور پر دیکھا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@