تہران، ارنا- بادشاہ عمان "ہیثم بن طارق آل سعید" نے مسقط کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی صدر کو ایک خوبصورت تلوار کا تحفہ دے دیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، سید "ابراہیم رئیسی" آج بروز پیر کو پڑوسیوں سے تعلقات کے فروغ کی پالیسی پر عمل پیرا ہونے سمیت سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کی ترقی کے سلسلے میں بادشاہ عمان ہیثم بن طارق آل سعید کی دعوت پر دورہ مسقط پہنچ گئے۔

صدر رئیسی کی آل سعید سے ملاقات کے موقع پر ایرانی صدر کو ایم خوبصورت تلوار کا تحفہ دیا گیا؛ یہ عمانیوں کی رسم ہے جو اپنے مہمانوں کو خاص تحائف سے نوازتے ہیں۔

واضح رہے کہ تیرہویں حکومت کے تیرہویں دور میں صدر رئیسی کا یہ پانچواں غیر ملکی دورہ ہے اور عمان کے نئے بادشاہ کے دور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا اس ملک کا پہلا دورہ ہے۔

اس سے قبل ایرانی تاجروں اور اقتصادی کارکنوں کے 50 رکنی وفد نے گزشتہ ہفتے میں ایران کا دورہ کیا تھا تاکہ ایران اور عمان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی توسیع کی راہ ہموار کی جا سکے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@