تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت سلطنت عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعید کی باضابطہ دعوت پر پیر کے روز اس ملک کا دورہ کریں گے۔

علامہ سید ابراہیم رئیسی پیر کے روز اپنے اعلی سطحی وفد کے ساتھ عمان کا دورہ کریں گے۔
ایرانی صدر پڑوسی سفارتکاری کا تسلسل اور اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے عمان کے سلطان "ہیثم بن طارق آل سعید" کی سرکاری دعوت پر 23 مئی بروز پیر مسقط کے لیے روانہ ہوں گے۔
العلم کے محل میں ایک باضابطہ ملاقات، عمان کے سلطان کے ساتھ دو طرفہ ملاقات، متعدد تعاون کی دستاویزات پر دستخط، مقیم ایرانیوں سے ملاقات اور عمانی تاجروں اور اقتصادی کارکنوں سے ملاقات ایرانی صدر کے دورے عمان کے منصوبے میں شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، 50 ایرانی اقتصادی کارکنوں اور تاجروں نے گزشتہ ہفتے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی مضبوطی کے لئے عمان کا دورہ کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

لیبلز