تہران، ارنا - قابض حکومت نے گزشتہ رات (پیر)  مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں شہید "ولید الشریف" کی نماز جنازہ کے دوران 60 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں شہید "ولید الشریف" کی نماز جنازہ کے دوران 60 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا جس کے بعد صیہونی اور فلسطینی ملیشیا کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

23 سالہ فلسطینی شہید ولید الشریف کے جسد خاکی کی تدفین کے بعد قابض فوج اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

اس مسئلے کے بعد فلسطینی جنگی قیدیوں کی تحریک نے اعلان کیا کہ صہیونی فوج نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں 60 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔

فلسطینی ہلال احمر سوسا‏ئٹی نے بھی گزشتہ رات اعلان کیا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں پیر کی رات شہید ولید الشریف کے جسد خاکی کی تدفین کرنے والوں پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے کے بعد 71 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

قابض اسرائیلی فورسز نے نوجوان فلسطینی شہید ولید الشریف کو لے جانے والی ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی۔

رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کو مسجد اقصیٰ میں جھڑپوں کے دوران صیہونی عسکریت پسندوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والا 23 سالہ فلسطینی نوجوان ولید الشریف ہفتے کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@