یہ بات سعید خطیب زادہ نے منگل کے روز روس نیوز ایجنسی( RIA Novosti ) کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم (نیٹو) کی توسیع یوکرین کی موجودہ صورتحال کا سبب ہے۔
خطیب زادہ نے بتایا کہ نیٹو کو یہ جان لینا چاہیے کہ تصادم کے راستے کا کوئی اچھا انجام نہیں ہوتا،اور آج ہم یوکرائن میں جو کچھ بھی دیکھ رہے ہیں، کی جڑ نیٹو کی توسیع اور مغرب کی جانب سے ممالک خاص طور پر روس کی سیاسی اور سلامتی کے تحفظات اور ایک دہائی قبل طے پانے والے معاہدے کو نظر انداز کرنا ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تہران اور ماسکو کے درمیان تزویراتی تعلقات ہیں اور ہم کسی کو ان تعلقات میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@