امیر قطر نے آج بروز جمعہ ایرانی صدر کے ساتھ اپنے ایک فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دورہ تہران کے دوران ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی شاندار میزبانی اور پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
قطری امیر نے لکھا کہ اس دورے کے دوران میں ہم نے مختلف شعبوں خاص طور پر اقتصادی شعبہ میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں بات چیت اور تبادلہ خیال کیا۔ خطے کی سکیورٹی اور سلامتی کے بارے میں بھی گفتگو کی۔
واضح رہے کہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے تہران کے دورے کے دوران ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے علاوہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں عرب ممالک پر زوردیا کہ وہ فلسطینیوں کو تنہا نہ چھوڑیں اور فلسطینیوں کی مدد کے سلسلے میں اپنا اسلامی، انسانی، اخلاقی اور سیاسی کردار ادا کریں اور باہمی اتحاد کے ساتھ اسرائيلی جرائم اور مظالم کا مقابلہ کرنے کی جدو جہد اور کوشش کریں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@