تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت نے اسلامی ممالک کے عوام اور حکومتوں کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام پر عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔

علامہ سید ابراہیم رئیسی نے پیر کے روز اپنے ایک پیغام میں عید الفطر کو انسانی عظمت کے اظہار کا موقع قرار دیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ موقع عالم اسلام میں اتحاد کو بڑھانے اور تنازعات کے خاتمے اور پوری دنیا میں امن و سلامتی کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرے گا۔
عید الفطر بڑی اسلامی تعطیلات میں سے ہے، جسے دنیا بھر کے مسلمان مناتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@