ارنا رپورٹ کے مطابق، ٹینس فیڈریشن کے مطابق ورلڈ کوالیفائنگ (بلی جین کپ) کے چوتھے دن میں ایران کی انڈر 16 خواتین ٹینس کیھلاڑی منگولیا کے خلاف میدان میں اترگئیں۔
پہلے انفرادی میچ میں "مہرانہ ظہوریان" نے اپنی حریف کو(3-6 اور 3-6) نتیجے سے شکست دی اور "ماندگار فرزامی" نے منگول ٹینس کھلاڑی کے خلاف (1-6 اور 1-6) نتیجے سے جیت لیا۔
اس طرح ایرانی لڑکیوں کی ٹیم نے ملائیشیا اور منگولیا کو شکست دے کر ایک اور اعزاز حاصل کیا اور 2023 سے ٹاپ 12 ٹیموں کے طور پر اسے ابتدائی مرحلے سے ہی اپنے مخالفین کا سامنا کرنا ہوگا اور اسے ابتدائی مرحلے میں شرکت کی ضرورت نہیں ہے۔
ایرانی خواتین کی ٹینس کیھلاڑی، کل بروز جمعرات کو انڈونیشیا اور ویتنام کے میچ کی فاتح ٹیم کیخلاف میدان میں اتریں گی۔
واضح رہے کہ بلی جین کپ میں ایران، آسٹریلیا، ہانگ کانگ، بھارت، جاپان، قازقستان، منگولیا، سنگاپور، ازبکستان اور ویتنام کی ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان مقابلوں کا 4 سے 7 اپریل تک بھارتی دارالحکومت دہلی میں انعقاد کیا جائے گا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@