تہران، ارنا - ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ چند گھنٹے قبل شمالی یمن میں سعودی عرب کی جانب سے توپخانے اور میزائل حملے ک تین شہری مارے گئے۔

یمن کے المسیرہ چینل کی رپورٹ  نے ہفتے کی رات اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ سعودی فورسز نے یمنی صوبے صعدہ کے شہر "شدا" کے کچھ علاقوں کو توپخانے اور میزائلوں سے نشانہ بنایا جس میں تین عام شہری جاں بحق ہوگئے۔

یہ حملہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ برگ نے اعلان کیا تھا کہ یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی ہفتے کی شام سات بجے سے شروع ہو جائے گی اور آج رات سے زمینی، فضائی اور سمندری تمام جارحانہ فوجی آپریشن بند کر دیے جائیں گے۔

اس اعلان کے بعد یحیی سریع نے کہا کہ اس انساندوستانہ اقدام کے نفاذ سے ہم دوسری فریق کی پابندی تک جنگ بندی کو جاری رکھیں گے۔  

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@