ارنا رپورٹ کے مطابق، امیر عبداللہیان نے چین میں منعقدہ افغان پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر قطری وزیر خارجہ "محمد بن عبدالرحمن آل ثانی"، پاکستانی وزیر خارجہ "شاہ محمود قریشی" سمیت اپنے ترکمان اور انڈونیشین ہم منصبوں سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں۔
واضح رہے کہ حسین امیر عبداللہیان کل بروز منگل کو ایک سیاسی وفد کی قیادت میں افغان پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس میں حصہ لینے کیلئے چین کے مشرقی صوبہ انہوئی میں واقع شہر تونشی کے دورے پر روانہ ہوگئے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ افغان پڑوسی ممالک کے تیسرے اجلاس کا چین کی میزبانی میں انعقاد کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ افغان پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوسرا اجلاس 27 اکتوبر 2021 کو اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں انعقاد کیا گیا۔
نیز افغان پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کا پہلے اجلاس ورچوئل طور پر کا 8 ستمبر 2021 کو اسلام آباد کی میزبانی میں انعقاد کیا گیا؛ اس اجلاس میں ایران، چین، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ نے حصہ لیا تھا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@