انسانی حقوق کے حامیوں کے ایک گروپ نے ہفتہ 26 مارچ کو سعودی عرب میں 81 افراد کو پھانسی دیے جانے کے ردعمل میں ہالینڈ کے شہر ہیگ میں واقع سعودی سفارتخانے کے سامنے ایک احتجاجی ریلی نکالی۔
مظاہروں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، جن پر سعودی حکومت کے اقدام کی مذمت اور نفرت کا اظہار کیا گیا تھا اور ساتھ ہی سعودی سفارت خانے کے سامنے پھانسی دینے والوں کی تصاویر آویزاں تھیں۔
مظاہریں جن میں زیادہ تر نوجوان اور مختلف قومیتوں کے طلباء تھے، نے سعودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور اس ملک میں بے گناہ لوگوں کے قتل کی روک تھام اور مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
حالیہ برسوں میں ہالینڈ میں سعودی عرب کے اقدامات بشمول یمن میں عام شہریوں کے خلاف فضائی حملوں اور خاشقجی کے قتل کے خلاف کئی مظاہرے ہوئے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNA URDU1