تہران، ارنا – ایرانی سپاہ پاسداران نے اپنے ایک بیان میں پوائنٹ ٹو پوائنٹ میزائلوں سے'' صہیونی سازش اور شرارت کے سٹریٹجک مرکز ''کو نشانے بنانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ کسی بھی شرارت کا سخت، فیصلہ کن اور تباہ کن جواب دیا جائے گا۔

صیہونی حکومت کی حالیہ کارروائی اور " صہیونی سازش اور شرارت کے سٹریٹجک مرکز" کو نشانہ بنائے جانے کے بعد پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان جاری کیا۔

اس بیان کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جعلی صیہونی حکومت کی حالیہ سازش اور اس بدنام زمانہ ریاست کی سازش کو بدلہ لینے کے مقصد سے گزشتہ رات ایرانی فوج کے طاقتور اور پوائنٹ ٹو پوائنٹ میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

ایک بار پھر، ہم مجرم صیہونی حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ کسی بھی شرارت کے کا سخت، فیصلہ کن اور تباہ کن جواب دیں گے۔

ہم ایران کی عظیم قوم کو بھی یقین دلاتے ہیں کہ وطن عزیز کی سلامتی اور امن ایران کی مسلح افواج کی سرخ لکیر ہے اور ہم کسی کو دھمکی یا حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاسداران اسلامی انقلاب گزشتہ پیر کے روز کو شام کے شہر دمشق کے مضافات میں ناجائز صہیونی ریاست کے بزدلانہ میزائل حملے میں پاسداران انقلاب کے دو بہادر اہلکار "احسان کربلایی پور" اور "مرتضی سعید نژاد" نے جام شہادت نوش کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1