ارنا رپورٹر کے مطابق، ایرانی مذاکراتی ٹیم کے اعلی سفارتکار علی باقری کنی، جو منگل کی علی الصبح کو اعلی ایرانی حکام سے مشاورت کیلئے دورہ تہران آئے تھے، کل بروز بدھ کی صبح کو مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے دورہ ویانا روانہ ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ آج ویانا میں ماہرین کی سطح پر غیر سرکاری اجلاسوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
ویانا مذاکرات میں قابل قدر پیش رفت کے باوجود، ابھی بہت سارے اہم مسائل باقی ہیں اور حتمی معاہدہ طے پایا نہیں گیا ہے اور نہ ہی اس کیلئے کوئی حتمی ٹائم مقرر کردیا گیا ہے۔ حتمی معاہدے تک پہنچنے کیلئے صرف اور صرف مغربی فریقین بالخصوص واشنگٹن کیجانب سے سیاسی فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کیخلاف پابندیاں ہٹانے کے مذاکرات کے آٹھویں دور 26 دسمبر کو ویانا میں آغاز کیا گیا جس میں شریک فریقین ممکنہ معاہدے کے مسودہ کو تیار کرنے اور بعض حل طلب مسائل سے متعلق فیصلہ کرنے میں سرگرم تھیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@