تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے یوکرین کے بحران کی جڑ کو نیٹو کے اشتعال انگیز اقدامات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنگ کا سہارا لینے کو حل نہیں سمجھتے ہیں۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ میں یوکرائن پر روس کے فوجی حملے کے حوالے سے کہی۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے بحران کی جڑ نیٹو کے اشتعال انگیز اقدامات ہیں۔ ہم جنگ کو  مسائل کا حل نہیں سمجھتے ہیں۔

امیر عبداللہیان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جنگ بندی کا قیام  اور سیاسی حل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کے بارے میں قیاس آرائیوں کے بعد، آج  کی صبح روسی فوج نے یوکرین کی سرزمین پر اپنی فوجی کارروائی کا آغاز کر کے یوکرین کے مختلف علاقوں میں پیش قدمی کی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1