انہوں نے مزید کہا کہ یہ نظریات عالمگیر اقدار ہیں اور جو ان کی مخالفت کرتا ہے وہ انسانی اور اخلاقی اقدار کی مخالفت کرتا ہے اور ایرانی قوم آج بھی اپنے نظریات پر قائم ہے۔
ان خیالات کا اظہار آیت اللہ سید "ابراہیم رئیسی" نے آج بروز جمعرات کو اسلامی انقلاب کی 43 ویں سالگرہ کی آمد کے موقع پر ایران میں تعینات غیر ملکی سفرا سے ایک ملاقات کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہم جس سال میں ہیں وہ امن، سکون اور دنیا کے تمام حصوں میں عظیم انسانی اقدار کے فروغ کیساتھ ہوگا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ یہ انقلاب اسلام کے ماورائی اصولوں اور اقدار پر لوگوں کے گہرے یقین، آزادی کے متلاشی، انصاف پسند اور ذہین قیادت کا نتیجہ ہے۔
آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اسٹریٹجک تصور کی جڑیں اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی (رح) کے مکتب اور خالص اسلام کے تصور میں پیوست ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے عظیم امام کی منفرد خصوصیت یہ ہے کہ وہ سیاست کی ہنگامہ خیز دنیا اور خطے اور دنیا میں اسلامی جمہوریہ یا مذہبی جمہوریت کے نام سے ایک نئی شناخت بنانے میں کامیاب ہوئے۔
صدر مملکت نے اسلامی انقلاب کے پیغام کو تسلط پسندی و تسلط کے سامنے سرجھکانےکی تردید ، آزاد اقوام کے اندرونی معاملات میں عالمی طاقتوں کی عدم مداخلت، مظلوموں کے دفاع، حق خود ارادیت اور ملکی و غیر ملکی آزادی قرار دے دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ نظریات عالمگیر اقدار ہیں اور جو ان کی مخالفت کرتا ہے وہ انسانی اور اخلاقی اقدار کی مخالفت کرتا ہے اور ایرانی قوم آج بھی اپنے نظریات پر قائم ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ عوامی حکومت کی خارجہ پالیسی اپنی سرگرمی کے آغاز سے ہی آئین میں درج اصولوں اور اقدار پر مبنی ہے اور ساتھ ہی قائد اسلامی انقلاب کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے تین ترجحیات یعنی؛ "علاقائی، اتحادیوں اور پڑوسی ممالک کیساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون"، "علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں پر توجہ دینا" "اقتصادی سفارت کاری کی ترقی" پر قائم کی گئی ہے اور خوش قسمتی سے ہم نے اس سمت میں اچھے اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے اور باہمی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سفارت کاری کے میدان میں خاص طور پر ارد گرد کے ماحول میں ایک نئے نقطہ نظر کے لیے دو طرفہ یا کثیر جہتی تعاون کا ایک نیا باب تشکیل دیا جائے۔
آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ اس سلسلے میں، ہم نے چین کے ساتھ 25 سالہ اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے کے ایک اہم حصے پر عمل درآمد کیا ہے، ہمارا روسی فیڈریشن کے ساتھ بھی ایسا ہی معاہدہ ایجنڈے میں ہے، ہم نے یوریشین اکنامک یونین کے ساتھ تعاون کو مضبوط کیا اور شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بن گیا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ تمام ہمسایوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے بھی موثر اقدامات کیے ہیں اور بندرگاہوں اور ٹرانزٹ کوریڈور کو مضبوط بنا کر، ہم نے پڑوسیوں کے ساتھ تعاون کی ترقی اور توسیع کی راہ تیار کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ساتھ بھی ایک متوازن، متحرک اور ذہین خارجہ پالیسی کے مطابق، افریقہ، لاطینی امریکہ اور یورپ جیسے دیگر جغرافیائی خطوں کے ساتھ باہمی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے تعلقات کو گہرا کرنے اور تعاون بڑھانے پر بھی خصوصی توجہ دیتے ہیں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ہم جغرافیائی علاقوں کے ساتھ اور ہر علاقے کے اسٹریٹجک وزن، سیاسی، اقتصادی اور تجارتی پوزیشن کے مطابق، حقیقت پسندانہ نقطہ نظر کے ساتھ اور بیرونی عوامل اور بے کار متغیرات کے اثر سے دور رہتے ہوئے ایک مربوط اور مسلسل تعلق قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد گزشتہ 4 دہائیوں کے دوران، اسلامی جمہوریہ ایران، اپنے ملکی ماہرین کی انتھک کوششوں اور ملک کیخلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کے باوجود سائنس اور ٹیکنالوجی کے بہت سے اہم شعبوں جیسے کہ نیوکلیائی، اسٹیم سیل، نینو، ایرو اسپیس اور اس طرح کے شعبوں میں بہت زیادہ ترقی کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج اس پوزیشن میں اور سائنس، ٹیکنالوجی اور انسانی معاشرے کی کامیابیوں کو فروغ دینے کے لیے ذمہ دارانہ نقطہ نظر کے ساتھ، ہم اپنے سائنسی تجربات کو دوستانہ اور برادر ممالک کی شراکت سے تعلقات کو فروغ دینے اور گہرے تعلقات کے لیے استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں۔
صدر رئیسی نے کہا کہ بہت سی تسلط پسند طاقتیں ایران کو قابلیت کی پوزیشن میں آنے سے روکنے کی کوشش کرتی ہیں۔ تاہم؛ اسلامی جمہوریہ ایران، مقامی کوششوں کی حمایت اور ایک بھرپور تاریخ، تہذیب اور ثقافت کے ساتھ، خطے اور دنیا کی سیاست میں ایک ناقابل تردید حقیقت اور ایک قابل اعتماد اور شراکت دار ملک، اور اپنے پڑوسیوں اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ اقتصادی انضمام کے لیے ایک خاص مرکز ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@