سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے 8ویں بیان میں آیا ہے کہ 17 جون منگل کی صبح کو سپاہ پاسداران انقلاب کے ایئرواسپیس کمان کے تحت صیہونی فوج کے جاسوسی کے مرکز (آمان) اور دہشت گردی، قاتلانہ حملوں اور شرپسندی کے پلاننگ کے مرکز (موساد) کو تل ابیب میں نشانہ بن کر تباہ کردیا گیا ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ یہ مرکز اب بھی شعلوں کی لپیٹ میں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ حملہ مذکورہ مراکز کے قریب نصب جدیدترین اور ترقی یافتہ ترین ایئرڈیفنس کے باوجود، مکمل طور پر کامیاب رہا۔
یاد رہے کہ ایران کی فوجی کارروائیاں صیہونی حکومت کے ہاتھوں دارالحکومت تہران سمیت ایران کے مختلف علاقوں پر دہشت گردانہ حملوں اور ایران کی مسلح افواج کے کمانڈروں اور عام شہریوں کو شہید کرنے کے جواب میں کی جا رہی ہیں۔
ان حملوں میں مسلسل شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں بے گناہ خواتین اور معصوم بچے شہید ہوئے۔