تہران (ارنا) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اکاؤنٹ پر لکھا کہ خرمشہر کو خدا نے آزاد کرایا۔

ایرانی تاریخ 3 خرداد 1361 ایران کی عصری تاریخ کے روشن ترین بابوں میں سے ایک کی یاد دہانی ہے۔ وہ دن جب خرمشہر ایران کے فرزندوں کی شاندار مزاحمت اور استقامت کے ساتھ وطن کی آغوش میں واپس آیا۔

3خرداد1361کو خرمشہر کی آزادی کا عظیم واقعہ  "حب الوطنی میرا ایمان" پر یقین کی علامت ہے اور عزت، آزادی اور ترقی کی راہ پر ہماری روشن رہنماہ ہے۔