باکو (ارنا) صدر ایران نے آذربائیجان - ایران مشترکہ اجلاس میں کہا کہ قرہ باغ آذربائیجان کا اٹوٹ حصہ ہے۔

صدر ایران نے ایران - آذربائیجان وفد کے مشترکہ اجلاس میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہماری ملاقات اور ان معاہدوں پر دستخط جو ہمارے ماہرین کے درمیان پہلے طے پاچکے ہیں، آذربائیجان کے ساتھ ہمارے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا نیا آغاز ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کہ آذربائیجان کے لوگوں کے حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے اور قرہ باغ آذربائیجان کا لازم و ملزوم حصہ ہے اور ہم اس کا احترام کرتے ہیں۔

صدر ایران نے کہا کہ آذربائیجان آنے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔