ارنا کے مطابق اقوام متحدہ کے ویانا ہیڈکوارٹر میں روس کے سفیر میخائیل اولیانوف نے سوشل میڈیا کے ٹیلیگرام چینل پر ایک پیغام جاری کرکے لکھا ہے کہ اس ملاقات میں مذکورہ بالا تینوں ملکوں کے نمائندوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹرجنرل، رافائل گروسی کو مشترکہ میمورنڈم پیش کیا۔
یاد رہے کہ آئی اے ای اے کے ڈآئریکٹر جنرل رفائل گروسی نے گزشتہ ہفتے اپنے دورہ تہران میں، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔
ان ملاقاتوں میں ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تکنیکی تعاون کے بارے میں گفتگو کی گئی تھی۔