ماسکو/ ارنا- وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمعے کی شام کو قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقات کی جو اس وقت ماسکو کے دورے پر ہیں۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اس ملاقات اور گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی معاملات پر غور کیا۔

اس سے قبل وزیر خارجہ عراقچی نے اپنے روسی ہم منصب سے بھی ملاقات اور گفتگو کی تھی جو 3 گھنٹے تک جاری رہی۔

گزشتہ روز سید عباس عراقچی کی ملاقات پوتین سے ہوئی تھی۔