وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ آج رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام روس کے محترم صدر جمہوریہ کے حوالے کیا۔
انہوں نے ولادیمیر پوتین سے اپنی ملاقات کو انتہائی تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دوران انتہائی اہم موضوعات پر غور کیا گیا۔
وزیر خارجہ عراقچی نے زور دیکر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے تعلقات کسی بھی دور میں اتنے مضبوط اور دوستانہ نہیں رہیں ہیں جتنے آج ہیں۔
انہوں نے تہران اور ماسکو کے روابط کو باہمی احترام اور مفادات کی ضمانت کے بنیاد پر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جامع تعاون کے معاہدے پر دستخط کے بعد، ایران اور روس کے تعلقات اسٹریٹیجک نوعیت کے ہوگئے ہیں۔
سید عباس عراقچی نے کہا کہ تمام بین الاقوامی معاملات میں اپنے روسی دوستوں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے اور یہ سلسلہ پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ "ایران کے یوم مسلح افواج" کی مناسبت سے منعقدہ اس تقریب میں روس کی مسلح افواج کے نمائندوں کے علاوہ ماسکو میں مقیم دیگر ممالک کے فوجی اتاشیوں نے بھی بڑے پیمانے پر شرکت کی۔