تہران - ارنا - صیہونیی فوج نے غزہ میں المعمدنی اسپتال کو 2 میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ غزہ میں گورنمنٹ انفارمیشن آفس نے اس حملے کا ذمہ دار غاصب صیہونی اور امریکی حکومت کو قرار دیا ہے۔

صیہونی جنگی طیاروں نے المعمدنی ہسپتال کے ایمرجنسی روم کی عمارت پر 2 میزائلوں سے حملہ کیا جس سے ہسپتال کے استقبالیہ، لیبارٹری اور فارمیسی کے شعبوں کو کافی نقصان پہنچا۔

المیادین نے اطلاع دی ہے کہ میزائل حملے کے بعد ہسپتال چھوڑنے کا دوسرا پیغام موصول ہونے کے بعد بڑی تعداد میں زخمی اور ہسپتال میں داخل مریضوں نے ہسپتال چھوڑ دیا۔

رپورٹر نے بتایا کہ درجنوں زخمی اور بیمار افراد، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے انتہائی کسمپرسی کی حالت میں ہسپتال کے اطراف میں سڑکوں پر طبی امداد کے انتظار میں پڑے ہیں۔