انہوں نے لکھا ہے کہ مذاکرات کی میزبانی اور ثالثی کے لیے عمان اور اس ملک کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اسماعیل بقائی نے لکھا کہ ایران اور امریکہ کے نمائندوں کی جانب سے بالواسطہ مذاکرات کو آئندہ ہفتے جاری رکھنے کے فیصلے کے پیش نظر عمان یہ اہم کاوش جاری رکھے گا۔
قابل ذکر ہے کہ ایران اور امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور ہفتے کی شام کو عمان کے دارالحکومت مسقط میں منعقد ہوا۔