مذاکرات کا یہ دور عمان کی ثالثی میں انجام پایا۔ رپورٹ کے مطابق، وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور ان کا وفد اور اسٹیو وٹکاف اور ان کا وفد دو الگ الگ ہالوں میں تھے اور عمان کے وزیر خارجہ کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ہو رہا تھا۔
ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات کا ماحول تعمیری قرار دیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام اور غیرقانونی پابندیوں کا خاتمہ گفتگو کا محور تھا اور اس سلسلے کے پیغامات کا تبادلہ عمان کے وزیر خارجہ کے ذریعے انجام پایا۔
دونوں فریقوں نے مذاکرات آئندہ ہفتے جاری رکھنے پر اتفاق حاصل کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، مذاکرات کے بعد دونوں وفود نے الگ الگ عمان کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو بھی کی۔