تہران - ارنا – صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے صوبہ البرز میں ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل، یورپ اور امریکہ سمجھتے ہیں کہ ایران کمزور ہو گیا ہے جو ان کی خام خیالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کوئی طاقت ایرانی عوام کو اپنی سازشوں کے ذریعے آگے بڑھنے اور ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی۔

صدر ایران کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ ایرانی عوام  کی حمایت اور تعاون سے عظیم کارنامے رقم کیے جاسکتے ہیں۔ جب ہمیں یقین ہے کہ ہم اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکتے ہیں، تو ہم جو چاہیں کر سکتے ہیں۔

انہوں نے ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ہم آگے بڑھیں اور عوام کی خدمت کریں۔