غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران علاقے پر صیہونی حملوں میں 58 افراد شہید اور 213 زخمی ہوئے۔
وزارت نے امداد کی فراہمی میں دشواریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعدد متاثرین اب بھی عمارتوں کے ملبے کے نیچے یا گلیوں میں پھنسے ہوئے ہیں، اور یہ کہ امدادی اور شہری دفاع کے دستے بم دھماکوں کی شدت کی وجہ سے ان تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔