صیہونی بستیوں پر فلسطینی مزاحمت کاروں کے میزائل حملوں کا ذکر کرتے ہوئے عبدالباری عطوان نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ پٹی کے محصور اور بھوک سے بےحال کھنڈرات سے 10 میزائل صیہونی قصبوں بشمول اشدود، عسقلان اور سدیروت پر داغے جو آئرن ڈوم سسٹم کو ناکام بناتےہوئے مقبوضہ علاقوں تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں 12 قابضین زخمی ہوئے، اس کا مطلب ہے کہ تمام مسائل کے باوجود مزاحمت کا کرشمہ جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ میزائل حملے دنیا کے آزاد لوگوں اور فلسطینیوں کے درمیان یکجہتی کا اظہار تھے، یہ کامیاب حملے اس بات کی علامت ہیں کہ عالمی تنظیموں اور عرب افواج کی بے حسی کے باوجود، جنہوں نے اپنے جرنیلوں کو موٹا کرنے کے لیے سینکڑوں ارب ڈالر خرچ کیے ہیں، غزہ کے باشندے تنہا نہیں ہیں
عطوان نے تاکید کی کہ صیہونی فوج نے غزہ کے 65 فیصد سے زیادہ حصے پر دوبارہ قبضہ کرنا شروع کر دیا ہے اور وہاں کے باشندوں کو بفر زون میں تبدیل کرنے کے بہانے داخل ہونے سے روک رہی ہے، جس کا مطلب غزہ کے باشندوں کو چند کلومیٹر کے علاقے تک محدود کرنا ہے۔