تہران/ ارنا- شام کے امور میں ایران کے وزیر خارجہ کے خصوصی ایلچی محمدرضا رئوف شیبانی نے جو دوحہ کے دورے پر ہیں، قطر کے وزیر مشیر برائے امور خارجہ محمد الخلیفی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر محمد رضا رئوف نے علاقے کے حالات بالخصوص شام کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں محمد الخلیفی سے بات چیت کی۔

انہوں نے شام کی ارضی سالمیت، اقتدار اعلی اور استحکام کے ساتھ ساتھ، نئی حکومت کی تشکیل میں تمام گروہوں کی شمولیت پر زور دیا۔

محمد رضا رئوف نے کہا کہ شام کے نئے نظام میں تمام قوموں اور مذہبی گروہوں کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے علاقے کے ممالک کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

قطر کے وزیر مشیر برائے امور خارجہ نے بھی شام کی صورتحال کے بارے میں قطر کے زاویہ نگاہ کی تفصیلات پیش کیں اور علاقے میں ایران کے خصوصی اور مؤثر کردار پر زور دیا۔