تہران - ارنا - تہران میں عید الفطر کی نماز رہبر انقلاب اسلامی ایران کی امامت میں مصلی امام خمینی (رح) میں منعقد ہوگی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔

حجت الاسلام علی نوری نے بتایا کہ شوال کا چاند نظر آنے اور عیدالفطر کے اعلان کے بعد، اگلے ہفتے، نماز صبح 8:00 بجے منعقد ہوگی جبکہ مصلی نمازیوں کے لیے صبح 4:00 بجے سے کھول دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ صبح 4 بجے سے شہر بھر کے پوائنٹس سے نمازیوں کو لے جانے کے لیے تیار ہونگی۔