تہران (ارنا) ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے ترجمان نے نطنز میں آنے والے دو زلزلوں کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری ایٹمی تنصیبات انتہائی شدت کا زلزلہ بھی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

ارنا کے خارجہ پالیسی گروپ کے مطابق محکمہ ایٹمی توانائی کے ترجمان بہروز کمال وندی کا کہنا تھا کہ نطنز کے علاقے میں آج صبح آنے والے دونوں زلزلوں سے اس علاقے میں واقع ایٹمی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

 انہوں نے کہا کہ ہماری ایٹمی تنصیبات کا ڈیزائن ایسا ہے کہ اس سے زیادہ شدت کے زلزلے بھی اس پر اثر انداز نہیں ہوسکتے۔

ارنا کے مطابق آج یکم اپریل کی صبح 10:23 پر نطنز اور بادرود کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز زمین کی گہرائی میں 10 کلومیٹر اندر بتایا گيا ہے۔ زلزلے کے بعد سے اب تک سات آفٹر شاکس ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، جن میں سے سب سے بڑا جھٹکا دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب محسوس کیا گيا جس کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئي۔