اسلام آباد (ارنا) پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف کل (بدھ) کو 4 روزہ دورے پر ریاض روانہ ہوں گے۔

محمد شہباز شریف 4 روزہ دورے پر ریاض روانہ ہوں گے جس کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا فروغ، اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہے۔

وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے جس میں مشرق وسطیٰ، غزہ جنگ اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔