انہوں نے کہا کہ ملت یمن غزہ کی حمایت میں ثابت قدم ہیں اور اپنے موقف سے ذرہ برابر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انصاراللہ کے روابط عامہ کے سربراہ نے کہا کہ غزہ والوں سے دستبردار نہیں ہوں گے حتی اگر ہم سب کو شہید کردیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کا محاصرہ اور صیہونیوں کی جارحیت ختم ہونے تک سید عبدالملک بدرالدین الحوثی کی قیادت میں ضروری اقدامات انجام دیتے رہیں گے۔
الاہنومی نے دشمن طاقتوں کو مخاطب کرکے کہا کہ صنعا پر دو لاکھ بار حملے کیے لیکن ہماری استقامت کو ختم نہ کرسکے تو دس لاکھ حملوں سے بھی ختم نہیں کرسکو گے۔
انہوں نے کہا کہ یمن کی ثابت قدمی کے نتیجے میں کامیابی ہماری ہوگی۔
عبدالرحمن الاہنومی نے یمن پر حملوں کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ کی دھونس دھمکیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کے ساتھ ساتھ دھمکی آمیز پیغامات کا مقصد ہمیں مرعوب اور غزہ سے دست بردار ہونے پر ہمیں مجبور کرنا ہے لیکن امریکیوں کی یہ نفسیاتی جنگ ناکام اور اللہ تعالی کی مدد سے یمنی عوام نہ ٹرمپ کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہیں نہ ہی خدا کی راہ میں جہاد کو چھوڑنے والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملت یمن فلسطینی عوام بالخصوص غزہ والوں کی حمایت کے صف اول میں کھڑی رہے گی۔