فایز رسامنی نے لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جہاں صیہونی فوج موجود نہیں ہے ان علاقوں میں ملبہ صاف کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے اور عالمی بینک کے تعاون سے کھنڈرات کی تعمیر نو کا کام جاری ہے۔
رسامنی نے بیروت میں روس کے سفیر الیگزینڈر روداکوف کے ساتھ ملاقات کے بارے میں بتایا کہ اس ملاقات میں انہوں نے لبنان کے لیے امداد کی پیشکش کی اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے لیے روس کے سفر کی دعوت دی۔
اس سے قبل لبنان کے اکانومی اور ٹریڈ منسٹر امین سلام نے روسیا ال یوم ٹیلی ویژن چینل پر بتایا کہ صیہونی جنگ کے نتیجے میں ان کے ملک کو 15 بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور صیہونی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی وسیع تباہی، رہائشی یونٹوں کی بربادی، لبنان کی حکومتی تنصیبات اور ان کے بنیادی ڈھانچے کو براہ راست نقصان پہنچانا شامل ہے۔