تہران/ ارنا- وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے زور دے کر کہا ہے کہ امریکہ کے غیرقانونی اقدامات کو بے اثر کرنے کے لیے عراقی حکومت کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔

اپنے سوشل میڈیا پیج پر انہوں نے لکھا کہ سال کے گرم مہینے در پیش ہیں اور ایسی حالت میں عراق کے بے گناہ عوام کو بجلی جیسی ابتدائی خدمات سے محروم رکھنے پر مبنی امریکی حکومت کا فیصلہ باعث افسوس ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہم عراقی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور امریکہ کے غیرقانونی اقدامات کو بے اثر کرنے کے لیے عراق کی حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران سے عراق جانے والی بجلی کو جو پابندیوں سے استثنا ملی تھی، ڈانلڈ ٹرمپ کے حکم پر اسے ختم کردیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جو بائیڈن کی حکومت نے گزشتہ 7 نومبر کو استثنا کے اس حکم میں ایک سال کے لیے توسیع کی تھی، جسے نئے امریکی صدر نے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔