فلسطینی خبر رساں ایجنسی شہاب کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے ایک ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق، 60 فیصد افراد نے کہا کہ وہ جنگ دوبارہ شروع کرنے کی حمایت نہیں کرتے جبکہ 25 فیصد نے کہا کہ وہ فوری طور پر جنگ شروع کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔
اس سروے کے نتائج اس وقت جاری کیے گئے جب اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے ہفتے کی شام ایک بیان میں اعلان کیا کہ معاہدے کے نئے مرحلے کے تحت فلسطینی قیدیوں کو اس وقت تک رہا نہیں کیا جائے گا جب تک اس بات کی ضمانت نہیں دی جاتی کہ اسرائیلی قیدیوں کو "اشتعال انگیز تقریبات" منعقد کیے بغیر رہا کیا جائے گا۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا دعویٰ ہے کہ حماس نے "اشتعال انگیز تقریبات کا انعقاد اور اسرائیلی قیدیوں کو پروپیگنڈے کے لیے استعمال کر کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔"