عربی اور فارسی میں جاری ہونے والے پیغام میں صدر مملکت نے لکھا ہے کہ لبنان کی پروقار عوام کو اس بات کا پورا حق حاصل ہے اپنے دلاور سپوتوں بالخصوص ان دو عزیز سیدوں پر فخر کرے؛ یہ وہ ہیرو تھے جو اپنے عہد کے وفادار رہے اور امت کی شرافت کا دفاع کیا یہاں تک کہ اللہ سبحانہ و تعالی کی راہ میں جام شہادت نوش کیا۔
صدر مملکت کے پیغام کے آخر میں آیا ہے کہ جو عہد کیا تھا اس پر باقی ہیں۔